اے آر واۓ کے نیوز اینکر " اشفاق ستی " کا اپنی بیوی نومیکا پر بدترین تشدد ۔ ایف آئی آر درج
سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن آفس سے 4 ملازمین کی لاشیں ملنے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کےملازمین پر ڈیٹا انٹری جلد مکمل کرنے کا دباؤ تھا۔ملازمین ای ایم ایس میں پولنگ عملے کی ڈیٹا انٹری کر رہے تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مرنے والے 3 ملازمین کا تعلق لاڑکانہ اور ایک کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔
ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ملازمین کمرے میں سو رہے تھے، گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہوئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
معاملے پر چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹس لے کر کمشنر لاڑکانہ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں