اشاعتیں

جنوری, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اے آر واۓ کے نیوز اینکر " اشفاق ستی " کا اپنی بیوی نومیکا پر بدترین تشدد ۔ ایف آئی آر درج

تصویر
نومیکا، عمر 27سال، یہ لڑکی اس وقت اپنے پورے جسم، خاص طور پر پسلیاں، جبڑے اور چہرے پر متعدد زخموں سے دوچار ہے۔  اس کے جسم کا ہر حصہ بری طرح زخمی ہے۔   اس کے  شوہر نے اسے بری طرح مارا پیٹا جو کہ ایک نیوز اینکر اور پروگرام ہوسٹ ہے۔  لڑکی کے مطابق پیر 22 جنوری کو میرے شوہر اشفاق ستی نے مجھے جانوروں کی طرح مارا اور کردار کشی کی۔  اس نے مجھے میرے بالوں سے پکڑ کر فرش پر گھسیٹا اور بار بار میرا سر دیواروں اور دروازے سے ٹکرایا۔  وہ میرے سینے پر بیٹھ کر کئی بار میرا گلا دبانے کی کوشش کرتا رہا۔ اس نے میرے چہرے پر تکیہ رکھ کر مجھے سانس لینے سے روک دیا۔  اس نے بار بار کہا:  "تمہیں مار کر تمہاری لاش غائب کر دو گا"  "آج تم شائد گئی  میرے ہاتھ سے۔ ‏راحت فتح علی خان کا وضاحتی بیان میں لڑکے سے بوتل میں پیر صاحب کا دم کیا ہوا پانی مانگ رہا تھا سوات و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے سوات، مالاکنڈ، لوئر دیر اور گرد و نواح میں محسوس کیے گئے ہیں ۔زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی...

اے آر واۓ کے نیوز اینکر " اشفاق ستی " کا اپنی بیوی نومیکا پر بدترین تشدد ۔ ایف آئی آر درج

تصویر
نومیکا، عمر 27سال، یہ لڑکی اس وقت اپنے پورے جسم، خاص طور پر پسلیاں، جبڑے اور چہرے پر متعدد زخموں سے دوچار ہے۔  اس کے جسم کا ہر حصہ بری طرح زخمی ہے۔   اس کے  شوہر نے اسے بری طرح مارا پیٹا جو کہ ایک نیوز اینکر اور پروگرام ہوسٹ ہے۔  لڑکی کے مطابق پیر 22 جنوری کو میرے شوہر اشفاق ستی نے مجھے جانوروں کی طرح مارا اور کردار کشی کی۔  اس نے مجھے میرے بالوں سے پکڑ کر فرش پر گھسیٹا اور بار بار میرا سر دیواروں اور دروازے سے ٹکرایا۔  وہ میرے سینے پر بیٹھ کر کئی بار میرا گلا دبانے کی کوشش کرتا رہا۔ اس نے میرے چہرے پر تکیہ رکھ کر مجھے سانس لینے سے روک دیا۔  اس نے بار بار کہا:  "تمہیں مار کر تمہاری لاش غائب کر دو گا"  "آج تم شائد گئی  میرے ہاتھ سے۔ ‏راحت فتح علی خان کا وضاحتی بیان میں لڑکے سے بوتل میں پیر صاحب کا دم کیا ہوا پانی مانگ رہا تھا سوات و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے سوات، مالاکنڈ، لوئر دیر اور گرد و نواح میں محسوس کیے گئے ہیں ۔زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی...

ڈکیتی کی واردات ناکام، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

تصویر
گلبرگ، ماڈل کالونی بازار میں ڈکیتی کی واردات ناکام، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو ایچ اے موبائلز کی دکان میں داخل ہوئے، ترجمان ڈولفن دکان میں موجود عملے نے ایک ڈاکو سے رائفل چھین کر اسکے بازو پر گولی مار دی، ترجمان ڈولفن دوسرا ڈاکو بھی ہاتھا پائی کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گیا، ترجمان ڈولفن واقعہ کی اطلاع پر ڈولفن ٹیم نمبر 165 موقع پر پہنچ گئی، ترجمان ڈولفن دونوں ڈاکوؤں کو ڈولفن اہلکاروں نے حراست میں لے لیا، ترجمان ڈولفن گرفتار ڈاکوؤں سے رائفل، پستول، گولیوں سے بھرا بیگ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، ترجمان ڈولفن زخمی ڈاکوؤں کو پولیس حراست میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ترجمان ڈولفن ڈاکوؤں سے برآمد شدہ سامان گلبرگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ترجمان ڈولفن ایس پی ڈولفن ذوہیب نصراللہ رانجھا کی بروقت رسپانس پر ڈولفن ٹیم کو شاباش

سیکورٹی تھریٹ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیاں؟.

تصویر
 سیکورٹی تھریٹ  پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے 25 جنوری سے 28 جنوری تک بند رہیں گے، وزارت داخلہ. ‏وزارتِ داخلہ نے پنجاب حکومت کو اپنی درخواست ارسال کردی ہے اور تھریٹ سے متعلق آگاہ کردیا ہے. ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولز بند رکھنے کی سفارش بھی بھیج دی ہے وزیراعلی پنجاب کو. حتمی منظوری وزیراعلی پنجاب دیں گے اور 90 فیصد امید ہے کہ آج یا کل میں نوٹیفیکیشن موصول ہوجائے گا. زرائع ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اینڈ مانیٹرنگ پنجاب منتطر مہدی کو تبدیل کردیا گیا. منتظر مہدی کو نئی آسامی ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن لاہور تعینات کردیا گیا. چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا  غیر ملکی طلبا کے داخلوں میں فیصد کمی کرنے کا اعلان کینیڈا نے غیر ملکی طلبا کے داخلوں میں 35 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا کو اس وقت غیر ملکی طلبا کی رہائش کے حوالے سے ہاؤسنگ بحران کا سامنا ہے۔ اسی وجہ سے کینیڈا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2024 میں غیر ملکی طلبا کو 35 فیصد کم داخلے دیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر اس سال کینیڈا کی یونیورسٹیوں میں 3 لاکھ 64 ہزار غیر ملکی طلبا کو داخلہ دیاجائےگ...

الیکشن میں فوج کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو بھیج دی گئی اور اسکے ساتھ ملاحظہ فرماۓ اہم فیصلے ۔

تصویر
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے جو خدشات بھی تھے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈیمانڈ بھی تھی کہ اس کی سیکیورٹی جو ہے وہ کافی سخت ہونی چاہیے اس حوالے سے پاک فوج کے اہلکار تعینات کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو سمری منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہے 2 لاکھ77  ہزار فوجی اہلکار الیکشن پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے جس میں پاک فوج پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ رینجرز اور ایف سی کے اہکار بھی عام انتخابات میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے نگران وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ باضابطہ طور پر اس کے نوٹیفکیشن کا اجراء کرے گا اور اس کے بعد ملک بھر میں صوبائی سطحوں پر چیف سیکرٹریز اور آئی جیکی معاونت کے ساتھ فوج کی تعیناتی کی جائے گی ۔ امن و امان کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب بھر میں 12 فروری تک د فعہ 144 نافذ کردی....!!!! بغیر اجازت جلسے، جلوس نکالنے پر پابندی ہوگی، نوٹیفیکیشن ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی، نوٹیفیکیشن اسلحہ کی سر عام نمائش اور گاڑیوں کے کالے شیشے استعمال کرنے پر پابندی ہوگی، نوٹیفیکیشن الیکشن کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیوں کا ابھی...

ضلع رحیم یار خان پر ڈاکوؤں کا راج۔

تصویر
ضلع رحیم یارخان امن وامان کی صورتحال بہت بگڑ گئ۔ صادق آباد تھانہ صدر کی حدود کا واقع انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب کریانہ کی دکان لوٹنے کے بعد نامعلوم ڈاکوؤں نے دکاندار کو گولی مار دی زخمی کو ریسیکو 1122نے ہسپتال منتقل کردیا ذرائع ۔تھانہ سٹی خان پور کی حدود میں ڈکیتی کی دو وارداتیں پہلی واردات دین پور اور دوسری واردات بی ٹی ایم کریانہ دکان پر ہوئی تین موٹرسائیکل سوار ڈکیت دو دکانوں سے 80 ہزار روپے اور موبائل لوٹ کر فرار  بی ٹی ایم شفیع کریانہ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ساتھی ڈکیت زخمی  تین موٹر سائیکل سوار ڈکیت اسلحہ کے زور پر دکان سے لوٹ مار کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ذرائع  نماز مومن کی معراج ہے  اگر لوگ نماز فجر کی اہمیت اور فضیلت جان لیں تو وه رات کو اس خوف سے سونا ہی چھوڑ دیں کہ کہیں نیند کی وجہ  سے انکی نماز فجر قضا نا ہو جائے۔ اللّه پاک ہم سب کو نماز کی پابندی کی توفیق دیں آمین 

پاکستان بھر میں فیس بک، یوٹیوب اور ایکس کی سروس ڈاؤن ہوگئی.

تصویر
پاکستان بھر میں فیس بک، یوٹیوب اور ایکس کی سروس ڈاؤن ہوگئی....!!!! محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب 31 جنوری 2024ء تک پنجاب کے اسکولوں کے کھلنے کے اوقات کار صبح ساڑھے 9 بجے ہونگے، نوٹیفیکیشن یکم فروری 2024ء سے اسکول ریگولر ٹائمننگ پر کھلیں گے، نوٹیفیکیشن  پنجاب حکومت نے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کو پابند کردیا پاکستان بھر میں فیس بک، یوٹیوب اور ایکس کی سروس ڈاؤن ہوگئی....!!!! آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں اضافہ نہیں ہوگا...!!!!!

ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے سونے کے تاجران پولیس کے ہاتھوں بھی لٹ گئے

تصویر
ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے سونے کے تاجران پولیس کے ہاتھوں بھی لٹ گئے 6'کلو سونا پولیس نے غبن کر دیا متاثرین کی دہائیاں ،،، 9 کلو سے زائد سونے کی ڈکیتی ،،، پولیس نے ریکوری دی دو کلو متاثرہ سونے کے تاجروں کا ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔  6'کلو سونا پولیس نے غبن کر دیا متاثرین کی دہائیاں ،،، 9 کلو سے زائد سونے کی ڈکیتی ،،، پولیس نے ریکوری دی دو کلو متاثرہ سونے کے تاجروں کا ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ پہلے رحیم یار خان میں ملتان کے تاجر کو لگنے والی ڈکیتی کی پولیس کی جانب سے ریکوری میں 8 کلو سونے کی جگہ 2کلو سونا پیش کیا جس پر تاجران نے احتجاج کیا اور پریس کانفرنس بھی ملتوی کردی گئ۔ 

بہاول نگر دن دیہاڑے سنیار کی دکانوں پر ڈکیتی*

تصویر
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر صو فی موڑ سٹاپ پر دو سنیار کی دکانوں پر ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے سر عام کلاشنکوفیں تان کر دھڑلے سے انکو یرمغال بنا کر لوٹا اور رفو چکر ہوگئے عینی شاہدین نے ویڈیو بنا لی۔ مزید پڑھیں  گجرات میں روڈ بلاک کرنے کا الزام، گجرات میں امریکی پولیس اہلکار گرفتار....!!!!! مزید پڑھیں ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول....!!! مزید پڑھیں ۔ ایران کی پاکستان کی حدود کی خلاف کا معاملہ  پاکستان نے تہران (ایران) سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کردیا پاکستان میں موجود ایران کے سفیر کو واپس جانے کا کہہ دیا گیا پاکستان نے ایران کے تمام اعلیٰ سطح کے دورے اور ملاقاتیں منسوخ کر دیں۔ 

سوشل میڈیا پے وائرل ہونے والی معزور کی ویڈیو پے آئی جی صاحب کا ایکشن غریب کی سنی گئ۔

تصویر
ایک غریب معزور ریڑھی بان سے پولیس والوں نے کچھ اشیاء لیں اور پیسے دیے بغیر  رفو چکر ہوگئے جس کے بعد اس ریڑھی والے نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی درخواست کی جو کہ ویڈیو سوشل میڈیا پے وائرل ہوگئی آخر کا ڈی آئی جی صاحب ایکشن میں آئے اور غریب کی داد رسی کر دی گئ۔ ڈی آئی جی صاحب لاھور آپریشن موقع پے پہنچے اور ریڑھی بان کی مالی امداد کی اور اسکی ساری فیملی کی کفالت کی ذمہ داری بھی لے لی۔  

لڑکا بن کر کشمیری لڑکیوں سے شادی کرکے بیرون ملک سمگل کرنے والی لڑکی گرفتار۔

تصویر
   میرپور آزاد کشمیر لڑکا بن کر پاکستان آکر  لڑکیاں تلاش کرکے پھر ان سے شادی رچا کر بیرون ملک لے جاکرفروخت کرنے والی غیرملکی لڑکی نرگس کو میرپور پولیس نے گرفتار کرلیا نرگس نامی لڑکی نے اپنی شناخت شعبان کے نام سے بنارکھی تھی لڑکوں والا  بھیس بدل کر کشمیر کے مختلف علاقوں میں آکر پہلے رشتے تلاش کرتی پھر نکاح کرکے سفری کاغذات تیار کرکے دلہن کو بیرون ملک بلواکر آگے فروخت کردیتی نرگس اس دفع لڑکی تلاش کرنے دوبارہ کشمیر پہنچی تو متاثرہ فیملی نے  پولیس کوفوری شکایت درج کراکے  گرفتاربھی کرادیا دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کرپاکستان آتی،شادی کرکےدلہن کوبیرون ملک لے جاکرفروخت کردیتی۔ متاثرہ فیملی نے پولیس کو درخواست دے رکھی ہے جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور گرفتاری عمل میں آئی۔مقدمہ میں متاثرہ فیملی کے سربراہ محمدرمضان نے کہا ہے کہ ملزمہ نرگس نے شعبان کےنام سے اپنی شناخت بنارکھی تھی اس نے لڑکا بن کر رشتہ مانگا شادی کی نکاح کے بعد بیٹی کاویزا لگواکربراستہ دبئی فرانس بھیجا جہاں علم ہوا کہ دامادلڑکا نہیں لڑکی ہے لڑکی کے والد نے مزید بتایا کہ بیٹی کو گروہ ...

فیصل آباد/ دھماکہ کی آواز

فیصل آباد/ دھماکہ کی آواز فیصل آباد: شہر کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکہ کی آواز سنی گئی،  ریسکیو ذرائع  فیصل آباد: ریسکیو 1122 اور پولیس کنٹرول کو کسی قسم کی ایمرجنسی کی کال موصول نہیں ہوئی فیصل آباد: قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکہ کی آواز کا تعین کر رہے ہیں  فیصل آباد: دھماکہ ممکنہ طور پر جنگی طیارے کے ساؤنڈ بیریئر توڑنے کا ہو سکتا ہے، ریسکیو ذرائع

بغیر ہیلمٹ وبغیر ڈرائیونگ لائسنس والے ہوجائیں ہوشیار سی ٹی او لاہور کی سخت وارننگ*

تصویر
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر/سرکل افسران کو وارننگ* سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی زیر صدارت ٹریفک افسران کی میٹنگ،  میٹنگ میں ایس پی سٹی شہزاد خان، ایس پی صدر ملک اکرام اللہ کی شرکت میٹنگ میں سرکل آفیسر مغلپورہ اشفاق احمد سمیت تمام سرکل افسران نے شرکت،  سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی تمام سرکل افسران کو وارننگ، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا ٹریفک افسران کو واضح پیغام،  ٹریفک جام اور فرائض میں غفلت برتنے پر متعلقہ سرکل آفیسر ذمہ دار ہوگا، عمارہ اطہر  سکول، کالجز، چھٹی اور دفاتر کے اوقات میں کوئی بھی آفیسر دفتر نہیں بیٹھے گا، عمارہ اطہر  تعمیراتی کام،روڈ بلاکنگ و احتجاج کی صورت میں فوری متبادل پلان تشکیل دینے کا حکم،  ہم نے شہریوں کےلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنی ہیں، سی ٹی او لاہور  بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار نظر آنے پر متعلقہ سیکٹر انچارج کےخلاف کارروائی کا عندیہ،  قوانین کی بالادستی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کو ہرممکن یقینی بنایا جائے، عمارہ اطہر  ون وے، رانگ پارکنگ اور تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں، عمارہ اطہر  بغیر لائسنس اور کم عم...

الیکشن ملتوی الیکشن کمیشن کی طرف سے بڑا اعلان

تصویر
الیکشن کمیشن کی سینٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی ۔۔ کرنے سے معذرت....!!! ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہی ہونگے کچھ روز قبل سینیٹ سے عام انتخابات ملتوی کرانے کی  قرارداد پاس ہوئی تھی۔  لاہور ٹریفک پولیس ۔   *کمرشل گاڑیوں کے حصول کےلئے مزید آسانی* اب کمرشل گاڑیوں کے ٹیسٹ ہفتے میں دو روز کی بجائے 03 روز تک لئے جائیں گیں سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے احکامات جاری کردئیے،  مناواں لائنز میں ہر سوموار اور منگل کو ایل ٹی وی گاڑیوں کے ٹیسٹ لئے جائیں گیں،  ہر بدھ کو ہیوی ٹرانسپورٹ اور پبلک سروس ٹرانسپورٹ کے لائسنس کا ٹیسٹ ہوگا،  لائسنس کے حصول کےلئے امیدوار کو سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ کے مراحل عبور کرنا ہونگے،  شہری باآسانی لاہور ٹریفک پولیس کے سوشل پیجز سے تیاری کرسکتے ہیں، عمارہ اطہر  آج پرانی لائسنس فیسوں پر لائسنس کے حصول کا آخری روز ہے،   کل سے نئی فیس شیڈول کا اطلاق ہوگا، سی ٹی او لاہور

ٹرین کی زد میں آکر ایک شہری جانبق اور ایک زخمی

تصویر
*ایمرجنسی اپڈیٹ لوکیشن ریلوے لائن ماچھی گوٹھ صادق آباد* ملت ایکسپریس ٹرین  کراچی سے فیصل أباد   موٹر سائیکل سمیت پٹری کو کراس  کرتے ہوئے دو افراد ٹرین کی زد میں اگئے ریسکیو  ٹرین کی زد میں انے سے محمد ندیم ولد مظفر عمر 40 سال سکنہ چک نمبر 177 پی موقع پر جانبحق ہو گیا  ریسکیو شیدید  زخمی 35 سالہ محمد اکرم ولد شیر محمد کو شوگر مل کی گاڑی میں شفٹ کر دیا گیا تھا ریسکیو  جان بحق محمد ندیم کی میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ریسکیو متاثرہ دونوں افراد یونائٹڈ شوگر مل  کے ملازم تھے ریسکیو شدید دھند کی وجہ سے متاثرین کو ٹرین کا معلوم ہی نہ ہو سکا ریسکیو

ایک خوبصورت جل پری کی خواہش۔

ہزاروں سال پہلے بحر ہند میں مچھلیوں کی ایک مضبوط سلطنت میٹیا ہوا کرتی تھی۔ جس کا بادشاہ ڈوم بی ایف تھا. یہ مچھلیوں کی سلطنت ایک خوبصورت جل پری شہزادی کے تسلط میں تھی.اس شہزادی مچھلی کا نام موتی تھا۔ موتی جل پری اس سارے سمندر کے لئے صرف ایک ہی راجکماری تھی. یہ بہت حسین و جمیل تھی. سمندر کی تمام نر مچھلیاں اس کی خوبصورتی کی دیوانی تھیں اور وہ اسکی خوبصورتی پے بہت مرتی تھیں.سمندر کی لہریں اس کی ہر سرگوشی کے لئے اسکی سفیر تھیں۔ لیکن موتی کا دل کسی بھی نر مچھلی کی طرف راغب نہیں تھا۔ کیونکہ اسکا دل زمین پر رہنے والے انسانوں کی طرف راغب تھا. وہ ایک لڑکی بن کر عام انسانوں کی طرح زمین پر رہنے کے خواب دیکھا کرتی تھی۔  وہ سوچتی تھی کہ کاش وہ بھی ایک انسان ہوتی اور وہ دنیا گھومتی دنیا کو دیکھتی اور زمین پر سفر کرتی پہاڑوں پر چڑھتی اور اسکا راجکمار کوئی انسانی شہزادہ ہوتا۔ ایک دن موتی جل پری سمندر کی تہہ کے اوپر تیر رہی تھی تو خوش قسمتی سے اسکی نظر ایک جادوگرنی جل پری پر پڑی      جو کہ گہری سوچ میں ڈوبی ہوئی سمندر کی تہہ پر بیٹھی تھی۔ اس نے جادوگرنی کو بتایا کہ وہ زمین کے ...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا امکان

تصویر
16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان  پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان.....!!!!! ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان.....!!!!! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دیں گے

اسلام آباد پولیس کو بڑے اختیارات مل گئے۔

تصویر
وفاقی پولیس (اسلام آباد پولیس) کو سائبر کرائمز کے تحت مقدمات درج کرنے کا اختیار مل گیا....!!!! اس سے پہلے سائبرکرائم کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اختیار صرف "ایف آئی اے" کے پاس تھا....!!!! اسلام آباد پولیس میں پاکستان پولیس کے پہلے سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ کا قیام پیکا ایکٹ کی ترمیم کے بعد سیکشن 30 کے تحت اسلام آباد پولیس سائبر کرائم کے مقدمات کا اندراج کرے گی

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے تازہ ترین فیصلے ۔

تصویر
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا حالیہ سردی کی لہر میں نمونیہ سے 36 بچوں کی ہلاکت کا سخت نوٹس وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا رواں ماہ بچوں کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ.....!!!!! وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا پہلی کلاس کے سکول کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ......!!!!!

کندھ کوٹ الیکشن کمیشن دفتر سے 4 ملازمین کی لاشیں برآمد

تصویر
سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن آفس سے 4 ملازمین کی لاشیں ملنے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن کےملازمین پر ڈیٹا انٹری جلد مکمل کرنے کا دباؤ تھا۔ملازمین ای ایم ایس میں پولنگ عملے کی ڈیٹا انٹری کر رہے تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مرنے والے 3 ملازمین کا تعلق لاڑکانہ اور ایک کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ملازمین کمرے میں سو رہے تھے، گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہوئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔  معاملے پر چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹس لے کر کمشنر لاڑکانہ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

صنم جاوید خان چھا گئیں۔

تصویر
پی ٹی آئی کیخلاف مسلسل کریک ڈاؤن کے باوجود پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید خان جو کہ سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سےکاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل خارج کر دی ۔ صنم  جاوید نےقومی اسمبلی کے حلقوں  این اے 119 اور 120اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 150 سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیے تھے۔ صنم جاوید کے وکیل نے آر او کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل کے روبرو چیلنج کیا  تھا تاہم اپیلٹ ٹربیونل نے صنم جاوید کی اپیل خارج کر دی اورکاغذات نامزدگی مسترد کرنےکا آر او کا فیصلہ برقرار  رکھا۔

سکول کھل گئےپنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے، موٹر وے کے کچھ سیکشنز بند۔

تصویر
 پنجاب کے تمام نجی و سرکاری سکول آج بروز بدھ سے کھل گئے۔ میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، رحیم یارخان ،ملتان میں اس وقت شدید دھند کا راج ہے، ملتان، سکھر موٹروے سمیت کئی سیکشنز کو بھی حدنگاہ صفر ہونے کے باعث بند کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث انٹر چینج کھیاڑے کلاں سے لاہور ملتان تک بند کردی گئی ہے، اس کے علاؤہ موٹروے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری اور ایم گیارہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے ، ترجمان موٹروے نےڈرائیورز کو ہدایت دی کہ دوران سفر وہ فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں ۔

محسن نقوی کا بڑا اعلان ۔26 ہزار بائیکس بلا سود قسطوں پر دینے کا اعلان۔

تصویر
 پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بلا سود 26ہزار الیکٹرک موٹر بائیکس اورالیکٹرک رکشے ملیں گے،وزیراعلی محسن نقوی کا تاریخ ساز اقدام کا اعلان طلباو طالبات کو10ہزار الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، 10ہزار الیکٹرک رکشے بھی بینک آف پنجاب کے تعاون سے  دینگے: محسن نقوی سرکاری ملازمین کو 2ہزار الیکٹرک بائیکس، سرکاری و نجی ملازمت پیشہ خواتین کو 2ہزار الیکٹرک بائیکس اور سپیشل افراد کو 2ہزار الیکٹرک تھری ویلر بائیکس دی جائیں گی  پنجاب بھر میں چنگ چی رکشے کی رجسٹریشن پروگرام کا افتتاح، الیکٹرک رکشہ سازی کا باقاعدہ آغازکر دیا،ساز گار کمپنی کو پہلا لائسنس دیا گیا پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر پٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی، سرکاری محکمے آئندہ صرف الیکٹرک بائیک ہی خرید سکیں گے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارعوام کو بلاسود 26 ہزارالیکٹرک موٹر بائیکس اور رکشے دیئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مقامی ہوٹل میں محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں بلا سود الیکٹرک بائیکس اورالیکٹرک رکشے دینے کے پروگرام کاباقاعدہ اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھر میں چنگ چی...

افسوس ناک خبر گاڑیوں کے ڈرائیور اغوا

تصویر
سندھ کشمور میں ڈاکو راج۔ سندھ کشمور میں ڈاکوؤں کی کاروائی گزشتہ رات کو کشمور سے پانچ چھ کلومیٹر پیچھے ڈاکوؤں نے ٹرکوں کے ٹائروں میں فائرنگ کرکے ٹائر پھاڑ کر ٹرکوں کو روکا اور ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے اور بھاری تاوان کا مطالبہ کررہے ہیں اور ساتھ میں ڈرائیوروں پر تشدد کرتے ہوۓ انکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں۔

افسوس ناک خبر رحیم یار خان بیٹی پیدا ہوئی تو نہر میں پھینک دی۔

تصویر
 افسوس ناک خبر رحیم یار خان بیٹی پیدا ہوئی تو نہر میں پھینک دی۔ زمانہ جاہلیت والی فرعونیت آج بھی کئی لوگوں میں پائی جاتی ہے آج اڈہ خانپور والی نہر رحیم یار خان میں کسی بدبخت نام کے مسلمان نے بیٹی پیدا ہونے پر نہر میں پھینک دی۔  ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچی کی ڈیڈ باڈی کو نہر سے نکا لا۔

کھلاڑیوں نے بیگمات تبدیل کر لیں انوکھا ترین واقعہ ۔

تصویر
تاریخ کی انوکھی ترین کہانی دو کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کی بیگمات پسند آگئیں تو بیگمات آپس میں تبدیل کر لیں۔    ماضی میں بیس بال کے دو امریکی کھلاڑیوں کے درمیان بیویاں تبدیل کرنے کا ایک ایسا واقعہ پیش آ چکا ہے کہ آج بھی لوگ سن کر  حیران رہ جاتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ کھلاڑی فریٹز پیٹرسن اور مائیک کیکچ تھے اپنی بیویوں کے ہمراہ ایک باربی کیو پارٹی میں شریک ہوئے جہاں ان دونوں کو ایک دوسرے کی بیوی پسند آ گئی اور دونوں نے قانونی طور پر بیویاں آپس میں تبدیل کر لیں۔  رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے لیے اس باربی کیو پارٹی کا اہتمام نیویارک پوسٹ کے سپورٹس رائٹر مورے ایلن نے کیا تھا۔ پیٹرسن نے بیویاں تبدیل کرنے کے بعد اس معاملے پر بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ”ہم پارٹی ختم ہونے کے بعد اپنی اپنی کار میں نکلے لیکن غیرارادی طور پر گلی میں ہم نے آگے پیچھے اپنی گاڑیاں روک دیں۔ میں نے اپنی بیوی میرلین سے کہا کہ تم مائیک کے ساتھ گاڑی میں کیوں نہیں بیٹھ جاتیں اور میں اس کی بیوی سوزان کو اپنے ساتھ بٹھا لیتا ہوں۔ ہم نے ایسا ہی کیا اور اسی طرح بیویاں تبدیل کرکے انہیں اپنے ساتھ گھر لے گئے۔ اگلے ...

پنجاب میں سردیوں کی چھٹیوں کے متعلق تازہ ترین خبر

تصویر
 پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ مسترد کردیا گیا.....!!!! 10 جنوری سے 22 جنوری تک تمام سکول صبح 9:30 بجے ۔۔شروع ہونگے،   وزیراعلی پنجاب محسن نقوی

آئندہ کچھ دنوں میں ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز بڑی کمی کی پیشگوئی۔

تصویر
آئندہ کچھ دنوں میں ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز بڑی کمی کی پیشگوئی آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگی ، ڈالر کی قیمت 277 روپے یا اس سے نیچے آ نے کا امکان  پاکستان میں کرنسی مارکیٹ سے وابستہ لوگوں نے آئندہ کچھ عرصے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے ، ڈالر کی قیمت 277 روپے یا اس سے نیچے آ سکتی ہے۔ این این آئی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں گزشتہ ہفتے اضافہ ہوا اور جمعہ کو ڈالر 281.40 روپے پر بند ہوا۔ پانچ ستمبر کو ڈالر 307 کی بلند ترین سطح پر تھا لیکن حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے کریک ڈاؤن کے سبب اس کی قیمت مسلسل کم ہوئی اور اکتوبر میں یہ 277 پر آگیا۔ اس کے بعد قیمت میں کچھ اضافہ ہوا اور ڈالر 288 تک پہنچا۔ مارکیٹ ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277...

اسلام آباد: کیپٹل سٹی کے تمام اسکول موسم سرما کی چھٹیوں کے تین ہفتوں کے بعد دوبارہ نئے اوقات کے ساتھ کھل گئے

تصویر
اسلام آباد: کیپٹل سٹی کے تمام اسکول موسم سرما کی چھٹیوں کے تین ہفتوں کے بعد دوبارہ نئے اوقات کے ساتھ کھل گئے ۔  جبکہ پنجاب میں شدید دھند، اسموگ اور سرد موسم کی وجہ سے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے پر ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا۔  اس سے قبل اتوار کو وفاقی دارالحکومت میں موسم سرما کی چھٹیوں میں 16 جنوری تک توسیع کے حوالے سے ایک جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا تھا۔ جس سے والدین، طلباء اور اساتذہ میں کنفیوژن پیدا ہو رہی تھی۔  تاہم اتوار کو وفاقی وزارت تعلیم نے واضح کیا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے تمام تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد (8 جنوری) بروز پیرکو دوبارہ کھلیں گے۔ جبکہ پنجاب میں ابھی تک سوشل میڈیا پر وزیر اعلی کی طرف سے غیر مصدقہ بیان کو وائرل کیا جا رہا ہے جس کے مطابق (9 جنوری تک موسم کی صور تحال کا جائزہ لے رہے ہیں، یہی موسمی صورتحال رہی تو 14 جنوری تک سکولز بند کرنا پڑیں گے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب) جبکہ کچھ حلقوں کے مطابق سکول 10 جنوری بروز بدھ کو کھل جائیں گے۔ابھی تک حکومت پنجاب کی طرف سے پالیسی واضح ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی۔

پاکستان میں فیسبک ،یوٹیوب اور ایکس سروس ڈاؤن۔

تصویر
پاکستان کے مختلف شہروں میں یوٹیوب، فیس بک اور  ایکس  کی سروسز  ڈاؤن ہو گئ ۔۔  !!!!! 

تعطیلات میں اضافہ تازہ ترین اپڈیٹ

تصویر
پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید اضافہ کی سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں  تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں مزید اضافے کے باعث محکمہ موسمیات کی مشاورت سے تعلیمی اداروں میں ممکنہ طور پر مزید ایک ہفتے کی تعطیلات کے اضافے کی سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں سرد موسم اور دھند کا سلسلہ 15جنوری تک جاری رہے گا۔ تاہم تعلیمی ادارے 10جنوری سے کھل رہے ہیں ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تعطیلات میں اضافے کی سفارشات کی منظوری کے بعد اس کا اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔

سئینراداکارہ بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں۔

ملتان۔شہر اولیا ملتان  سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی سئینر اداکارہ  بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں۔ ملتان۔اداکارہ نے اپنا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا ملتان۔نامعلوم نمبروں سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔بینا چوہدری ملتان۔دھمکی ملی ہے کہ اپنی زبان بند رکھو ورنہ جان سے مار دیں گے۔بینا چوہدری ملتان۔مجھے جن سے خطرہ ہے انکے ناموں والی ویڈیو بنا کر رکھ لی ہے،بینا چوہدری ملتان۔مجھ پر حملہ ہوا یا اگر کچھ ہوا تو نام سامنے لے آؤں گی۔ ملتان۔بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیوں کے بعد شوبز حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ملتان۔شوبز حلقوں نے فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا

ڈاکوؤں کی شدید فائرنگ ہلاکتیں ،اغواہ

 اپڈیٹ کشمور  کشمور انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار۔۔۔ کشمور:انڈس ہائی وے نائچ گوٹھ کے مقام پر مسلح ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، پولیس ذرائ  گولیاں لگنے سے چار سے زائد ڈرائیور شدید زخمی ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،،، پولیس   ،ہلاکتوں کا خدشہ، پولیس ذرائع فائرنگ کے بعد ڈاکو 5 افراد کو اغواء کرکے کچے کے علاقے میں لے گئے۔۔۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری اور رینجرز کو طلب کرلیا گیا۔۔۔۔  فورسز اور جرائم پیشہ ڈاکوؤں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ۔۔۔۔۔ ۔۔۔

انڈیانا جونز اداکار کرسچن اولیور بیٹیوں کے ساتھ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

جرمن اداکار کرسچن اولیور 2023 میں انڈیانا جونز فلم اور اسپیڈ ریسر، دی گڈ جرمن جیسی دیگر ہٹس موویز میں اپنے کام کے لئے پہچانے جاتے ہیں۔  تفریحی دنیا نے طیارے کے حادثے کے بعد، انڈیانا جونز اور دیگر قابل ذکر پروڈکشنز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے شہرت پانے والے اداکار کرسچن اولیور اور انکی دو بیٹیوں دس سالہ مدیتا اور بارہ سالہ اینیک  کی المناک موت پر افسوس کا اظہار کیا۔  51 سالہ کرسچن کلیپسر، جو کہ پیشہ ورانہ طور پر کرسچن اولیور کے نام سے مشہور ہیں، کیریبین میں چھٹیوں پر تھے افسوسناک طور پر طیارے کے حادثے میں اپنی بیٹیوں سمیت چل بسے۔ انڈیانا جونز کے لئے بہترین خدمات میں اولیور کے وسیع کیریئر میں انہوں نے ایک کامیاب اداکاری اور اسٹنٹ مین کی حیثیت سے جو وراثت چھوڑی اس میں اسٹنٹ ورک اور ڈائل آف ڈسٹنی شامل ہیں۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے تعلق رکھنے والا یہ فنکار تفریحی صنعت میں ایک انمٹ نشان چھوڑ کر اپنے کیریئر کو مزید آگے بڑھانے کے لئے امریکہ روانہ ہوگیا تھا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلباء سے جنسی ہراسانی اسکینڈل کا معاملہ تحقیقات مکمل!

تحقیقات مکمل.....!!!! واقعہ کی زمہ داری ڈی پی او  بہاولپور سید محمد عباس پر عائد، رپورٹ ڈی ایس پی جمیشد، سب انسپکٹر رمضان بھی واقعہ کا زمہ دار قرار، رپورٹ پولیس ٹاؤٹ عبد اللہ بھی واقعہ کا زمہ دار قرار، رپورٹ ٹریبونل کے سربراہ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے 3 ہزار صفحات سے پر مشتمل رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلباء سے جنسی ہراسانی کے کوئی شواہد نہیں ملے، رپورٹ  یونیورسٹی میں منشیات کے استعمال اور خریدوفروخت کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے، رپورٹ  پولیس نے بغیر تحقیق اور بغیر شواہد کے جنسی ہراسانی اور منشیات کے استعمال کے الزامات عائد، رپورٹ  پولیس کے عمل سے یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، رپورٹ  سوشل میڈیا پر بھی غیر مصدقہ خبروں سے یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، رپورٹ  الزامات سے یونیورسٹی میں  زیر تعلیم طلباء کی عزت و تکریم کو داؤ پر لگایا گیا، رپورٹ

رحیم یارخان ڈاکو مارے گئے حسن ابدال کا شہری اغوا۔

ایس ایچ او کوٹ سبزل رحیم یار خان، سلیم درگھ کی قیادت میں پولیس پارٹی کی موضع گوٹھ محمود کے قریب کاروائی۔ حسن ابدال کے دو شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کرکے لے جانے والے تنویر اندھڑ اور ساتھیوں سے مقابلہ ایک مغوی صغیر بازیاب دوسرے نعمان شاہ کو ڈاکو ساتھ لے جانے میں کامیاب کاروائی کے دوران دو ڈاکو نذیر اور جام خان مارے گئے۔  

کولمبیا کی بدنام زمانہ منشیات سمگلر خاتون گرزیلڈا بلانکو کی زندگی پر نیٹ فلکس سیریزبنانے کی تیاری

 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کولمبیا کی بدنام زمانہ منشیات سمگلر خاتون گرزیلڈا بلانکو کی زندگی پر ایک نیٹ فلکس سیریز بننے جا رہی ہے، جس میں مرکزی کردارمعروف اداکارہ صوفیہ ورگارا ادا کر رہی ہیں۔" ڈیلی سٹار" کے مطابق گرزیلڈا بلانکو اس دھندے میں منشیات سمگلر پیبلو ایسکوبار کی حریف تھی۔ بلانکو اس قدر سفاک تھی کہ اپنے مخالف گینگز کے کارندوں کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے ایک بار بھی نہیں سوچتی تھی۔حتیٰ کہ اس نے 2 شادیاں کیں اور اپنے دونوں شوہروں کو بھی قتل کر دیا تھا۔ بلانکو کے گینگ میں کام کرنے والے ایک ملزم نے بعد ازاں بتایا تھا کہ گرزیلڈا بلانکو لوگوں کو قتل کرنے کا آرڈر اس طرح دیا کرتی تھی جیسے لوگ پیزا آرڈر کرتے ہیں۔ 70اور80کی دہائیوں میں گرزیلڈا بلانکو نے منشیات سمگلنگ سے ڈیڑھ ارب پاﺅنڈ سے زائد کی دولت کمائی۔رپورٹ کے مطابق گرزیلڈا نے 11سال کی عمر میں 10سالہ لڑکے کو قتل کیا تھا اور یہ اس کی زندگی کی پہلی واردات تھی۔اس کی سفاکیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے ایک بار ایک 2سالہ بچے کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ گرزیلڈا بلانکو15فروری 1943ءکو پیدا ہوئی تھی اور 3ستمبر 201...

رحیم یار خان اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ،

تصویر
رحیم یارخان  تھانہ سٹی سی ڈویژن پولیس نے اندھے قتل کی واردات 72 گھنٹوں میں ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، مڈ درباری میں کرایہ دار اپنی بیوی جو کہ چار بچوں کی ماں تھی کو گلا گھونٹ کر موت کی گھاٹ اتار کر فرار ہو گیا تھا۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل آصف رشید اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سی ڈویژن انسپکٹر حسن اقبال کی نگرانی میں سب انسپکٹر محمد جاوید ارشد پراچہ دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ عباسیہ ٹاؤن میں گشت کناں تھے کہ اسی دوران پکار 15 سے اطلاع ملی کہ مڈدرباری کی گلی نمبر 21 کے ایک مکان جس میں کرایہ دار رہائش پذیر تھے میں ایک خاتون کی نعش پڑی ہے جس پر وہ فوری طور پر موقع پر پہنچے تو ایک خاتون مردی حالت میں موجود تھی جسے گلا گھونٹ کر موت کی گھاٹ اتارا گیا تھا، حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے  لیے ہسپتال منتقل کیا گیا اور مکان سے ملنے والے ایک اسٹام پیپر سے اس سنگین وقوعہ کی تفتیش کا آغاز ہوا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور روائتی طریقہ تفتیش کے ساتھ تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مسلسل محنت جاری رکھی اور آخر کار بہاولپور جھانگی والا کے رہائشی شریف بلوچ ...

پنجاب میں چھٹیاں کب تک بڑھائی جائیں گی مختلف تجاویز پر غور ۔

تصویر
 پہلی تجویز پرائمری تک سکول کی چھٹیاں 9 سے بڑھا کر 15 جنوری تک کی جائیں۔ دوسری تجویز سکول کے ٹائمنگ 9 سے  2 بجے تک کی جائے. تیسری تجویز  مڈل تک تمام بچوں کو مزید چھٹیاں دے دی جائیں نہم دہم کی کلاسز کو امتحانات کی تیاری کے لیے سکول بلایا جائے۔ ان میں سے کوئی ایک تجویز زیر غور لائی جائے گی۔ اب تعلیمی ادارے مکمل طور پر مذید بند نہیں رکھے جائیں گے، 10 جنوری سے انشاللہ اوپن ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا نے سردیوں کے چھٹیوں میں 13 جنوری تک توسیع کردی گئی

پاکستان آئندہ ہفتہ سے شدید دھند اور سردی کی کی لپیٹ میں محکمہ موسمیات کی وارننگ

تصویر
 محکمہ موسمیات کی وارننگ *12 جنوری سے پندرہ جنوری* کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ھو سکتے۔  اس دوران سعودی عرب کی طرح دن یا رات کو برفباری بھی ھو سکتی ھے۔  جن علاقوں میں برفباری ھو سکتی ھے وہ وسطی پنجاب کے مندرجہ ذیل اضلاع ہیں۔  *گجرات، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، قصور ، ویہاڑی، اوکاڑہ، ساہیوال، حافظ آباد، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، لیہ، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، اور رحیم یار خان* شامل ہیں۔  یہ پاکستان بھر میں خصوصا" پنجاب میں تاریخ کی سردی کی شدید ترین لہر ھو گی۔ عوام کو آگاہ کیا جاتا ھے کہ اس دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، شمالی علاقوں کا سفر نہ کریں، پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں۔ قہوہ کا زیادہ استعمال کریں۔ موٹا اونی لباس پہنیں۔ اپنے ارد گرد کے لوگوں کی، ہمسایوں اور نادار لوگوں کی خبر رکھیں، 

جج کو لوٹ کر ڈاکوؤں نے بتا دیا کہ آپکو کیوں لوٹا۔ مجھے کیوں لوٹا ؟ میں تو جج ہوں! جج صاحب قانون سب کے لیے برابر ہے

تصویر
 شکار پور:  سول جج کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پہ لوٹ لیا۔ ڈاکوں جج صاحب کے موبائل فون اور نقدی رقم چھین کر آسانی سے فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جج صاحب نے ڈاکوؤں کو کہا کہ میں سیشن کورٹ کا جج ھوں میرا خیال کریں، ڈاکوؤں نے اس کے جواب میں کہا کہ ہمارا قانون سب کیلئے برابر ھے ۔

ذیابیطس سے تحفظ کیساتھ ہڈیوں، جوڑوں اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور صحت مند بنانے کیلئے بہترین غذائیں۔

تصویر
 مسلسل ساتویں سال ان غذاؤں کو دنیا کی بہترین غذا قرار ۔ .دیا گیا سال 2024  میں خود کو زیادہ صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو ایک مخصوص غذا کا استعمال عادت بنالیں۔ بحیرہ روم کے خطے کے رہائشیوں کی غذا کو 2024 کے لیے بہترین صحت بخش غذا قرار دیا گیا ہے۔ یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کی جانب سے 2024 کے لیے بہترین غذاؤں کی فہرست جاری کی گئی اور مسلسل 7 ویں سال Mediterranean ڈائٹ کو بہترین قرار دیا گیا۔  جو کہ پھل، سبزیوں،ہر قسم کے اناج،گیہوں،دالوں، مچھلی، زیتون کے تیل، ڈرائی فروٹس، چکن،انڈوں اور دودھ وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے اور سرخ گوشت اور مٹھاؤں کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے۔  ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ بالا تمام غذائیں نا صرف ذیابیطس سے تحفظ فراہم کرتی ہیں بلکہ، ہڈیوں اور جوڑوں سمیت دل کو صحت مند رکھنے کے ساتھ جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے بھی بہترین ہیں۔ 30 غذائی پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے اس غذا کو نمبرون قرار دیا گیا۔ دوسرے نمبر پر ڈیش ڈائٹ رہی جو بنیادی طور پر فشار خون سے مقابلے کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہے۔ ڈیش ڈائٹ میں پھلوں، سبزیوں اور اناج کے ساتھ دودھ سے بنی کم...

پنجاب میں سردیوں کی چھٹیوں کا مزید بڑھاۓ جانے کا معاملہ۔

تصویر
 گزشتہ ہفتہ کو گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے مزید ایک ہفتہ چھٹیاں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا جس کے مطابق چھٹیاں 9 جنوری تک بڑھا دی گئیں تھیں لیکن اب تک کی اطلاعات کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 10 جنوری سے کھول دئیے جائیں گے اضافے کا امکان بہت کم ہے۔ پنجاب حکومت کے فیصلوں کے برعکس پرائیویٹ سیکٹر چھٹیوں کے حق میں بالکل بھی نہیں کیونکہ پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کے مطابق مسلسل چھٹیاں ہونے سے بچوں کی سالانہ امتحانات کی تیاری کا نقصان ہو رہا ہے۔ آن لائن کلاسز بڑے شہروں میں صرف چند پڑھنے والے بچے ہی اٹینڈ کرتے ہیں دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ اور بجلی کے فقدان کی وجہ سے بچے یہ سہولیات استعمال نہیں کر سکتے۔اس کے علاوہ اگر دیگر ملکوں میں دیکھا جاۓ تو کینیڈا میں درجہ حرارت منفی 25 ڈگری ہونے کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں کبھی معطل نہیں ہوتیں بچے اس سردی میں سکول جاتے ہیں۔  جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں سردی یا گرمی بڑھ جائےفوگ ہو یا سموگ ہو تعلیمی ادارے بند ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔

رحیم یار خان نادرہ کاکمال‘8سال قبل انتقال کرجانے والےشہری کی شہریت مشکوک قرار دے کر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔

تصویر
 رحیم یارخان نادرا کاکمال‘8سال قبل انتقال کرجانے والے شہری کی شہریت مشکوک قراردے کراظہاروجوہ کانوٹس جاری کردیا‘ 15یوم کے اندر ویری فیکشن کیلئے نادرا آفس سے رابطہ کرنے کی ہدایت‘ ذرائع کے مطابق چک100پی کے رہائشی8سال قبل انتقال کرجانے والے جاویداقبال کونادرا کی جانب سے اظہاروجوہ کانوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں مرحوم جاوید اقبال کی شہریت کی مشکوک قرار دیاگیا ہے‘ اسی طرح مرحوم جاوید اقبال کے بیٹے سلمان جاوید کی بھی شہریت کومشکوک قراردیاگیاہے۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر مرحوم جاوید اقبال کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ان کاخاندان چک100 پی میں آباد ہے ان کا افغانستان کے شہری ہونے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہاں تک کے ان  سمیت خاندان کے زیرکاشت رقبہ بھی چک100پی میں واقع ہے۔ ورثاء نے چیئرمین نادرا سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں جاری کئے جانے والا اظہاروجوہ کانوٹس غلط فہمی کی بنیاد پر جاری کیاگیا ہے واپس لیاجائے۔ واضح رہے کہ جاویداقبال 12دسمبر2015ء کو انتقال کرگیاتھا

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جج کو لوٹ کر ڈاکوؤں نے بتا دیا کہ آپکو کیوں لوٹا۔ مجھے کیوں لوٹا ؟ میں تو جج ہوں! جج صاحب قانون سب کے لیے برابر ہے

رحیم یار خان نادرہ کاکمال‘8سال قبل انتقال کرجانے والےشہری کی شہریت مشکوک قرار دے کر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔

فیصل آباد/ دھماکہ کی آواز